تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: منتخب بار ایسوسی ایشن ممبران کی تقریب حلف برداری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی خصوصی شرکت

ڈسکہ(نامہ نگار) منتخب بار ایسوسی ایشن ممبران کی تقریب حلف برداری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی خصوصی شرکت تفصیل کے مطابق ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب 2014/15کے لئے کامیاب ہو نے والے صدر ،جنرل سیکرٹری و دیگر ممبران کے اعزاز میں ڈسکہ کچہری میں تقریب حلف برداری منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ شاہد رفیق نے منتخب صدر بار چوہدری احسان اللہ گھمن ایڈووکیٹ ،اور جنرل سیکرٹری چوہدری جمشید سرفراز ساہی ایڈووکیٹ و دیگر ممبران سے حلف لیا اور منتخب ممبران کو مبارکباد دی بار کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر منتخب صدر بار ڈسکہ چوہدری احسان اللہ گھمن ایڈووکیٹ نے بار ممبران سے کامیاب کر وانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بار کے تمام ممبران میرے بھائی ہیں میں ان کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے کامیاب کروایا میں ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور بار کے مسائل حل کر نے میں کو ئی کسر نہیں اٹھا رکھوں گا تقریب میں سانحہ اسلام آباد کچہری میں شہید ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان اور دیگر وکلاء کیلئے دعائے مغفرت کی اور دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اس موقع پر صدر بار ڈسکہ نے ڈسکہ بار کے مرحومین سینئر وکلاء اقبال ندیم سندھو ،چوہدری صابر کی بار کے لیئے کی گئی کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!