ڈسکہ(نامہ نگار) دو مسلح ڈاکوؤں نے حساس ادارے کے ملازم سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی تفصیل کے مطابق حساس ادارے کا ملازم عمران منیر جو موٹر سائیکل نمبریSTL/2804پر سوار بھائی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ سٹیڈیم روڈ پر پٹری سوئی گیس کے قریب دو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے نقدی 4ہزار رو پے ،موبائل فون ،اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے سٹی پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔