تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: پنکچر شدہ اور دھاندلی کی پیداوار حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں،عمر ڈار

ڈسکہ(نامہ نگار) پنکچر شدہ اور دھاندلی کی پیداوار حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں اور مذاکراتی عمل میں بھی دھاندلی کر رہی ہے تھر کے علاقہ میں 124بچوں کی ہلاکت انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے علاقہ میں پانی اور غذائی اجناس ختم ہو چکی ہیں اور صوبائی حکومت رنگا رنگ کلچرل فیسٹیول کی تقریبات منعقد کر نے میں مشغول ہے رہی اور معصوم جانیں لقمہ اجل بن گئیں اس واقعہ میں نہ صرف صوبائی حکومت بلکہ وفاقی حکومت بھی برابر کی ذمہ دار ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمر ڈار نے موضع جیسروالہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دعوی کر ر ہی ہے کہ بیروز گاری اور لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا ہے لیکن آپ لوگ دیکھ رہے ہیں کہ پنجاب میں لوگ بیروز گاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں اور اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہو گئے ہیں نااہل اور نالائق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سرکاری مراکز میں تالہ بندی کی جا رہی ہے اور لوگ اپنے کاروبار بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک تحریک کا نام اور ہماری منزل خوشحال پاکستان ہے اور اس جدجہد کو جاری رکھیں گے ملک کا وزیر دفاع اپنے حلقہ میں ہو نے والی دھاندلی کا عدالتوں میں دفاع کررہا ہے ایسے لوگوں نے ملک کا کیا دفاع کر نا ہے کل اسی جگہ پر ہو نے والاورکر کنونشن ثابت کر دے گا کہ سیالکوٹ تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور انشاء اللہ یہاں ہر تحریک انصاف کا بول بالا ہو گا پریس کانفرنس میں ضلعی صدر چوہدری شاہنواز چیمہ ،ضلعی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری افتخار ساہی ،خواجہ عارف ،تحصیل صدر میاں محمد رفیق ،تحصیل جوائنٹ سیکرٹری عرفان علی مغل ،چوہدری ارسلان ،چوہدری فیاض احمد چیمہ،محمد امجد چیمہ ،سیف اللہ کھارا،سعید اللہ سیان،عبدالجبار و دیگر بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!