تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:معمولی تلخ کلامی پر9ملزمان نے نوجوان کو فائرمارکرزخمی کردیا

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ معمولی تلخ کلامی پر 9ملزمان نے نوجوان کو فائر مار کر زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹ بھکراں کے رہائشی لیاقت علی کے بھائی غضنفر علی کا اپنے گاؤں کے رہائشی سلطان خاں وغیرہ سے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کو گائوں کے لوگوں نے رفع دفع کروادیا گزشتہ روز لیاقت علی کا بھائی باہر کھیتوںمیں بیٹھا ہواتھاکہ اسی دوران ملزمان سلطان خان ‘واجد سکندر‘دانش‘عدیل ‘نوید ‘ذیشان اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مسلح آتشیں اسلحہ آگئے اور آتے ہی نوجوان کو زدوکوب کرنا شروع کردیا ملزمان نے نوجوان کو قتل کردینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کرنا شروع کردی جس کے نتیجہ میں ایک گولی نوجوان کو جالگی جس سے وہ شدید زخمی ہوکر زمین پر گر گیا زخمی کوطبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچادیاگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button