تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: گھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون نے تیزاب پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ کھانا بناتے خاتون جھلس گئی

ڈسکہ(نامہ نگار)گھریلو جھگڑوں سے تنگ 4بچوں کی ماں نے تیزاب پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ کھانا بناتے خاتون جھلس گئی تفصیل کے مطابق محلہ رائے والہ ڈسکہ کے رہائشی شاہد شیخ کا اپنی بیوی کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا اور وہ مارپیٹ بھی کر تا تھا گذشتہ روز بھی اس کا اپنے خاوند کے ساتھ جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا حالت تشویشناک ہو نے پر اسے ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ پہنچایا گیا جہاں پر وہ جانب نہ ہو سکی متوفی چار بچوں کی ماں تھی جبکہ ندیم آباد کا رہائشی فاطمہ گھر میں کھانا بنا رہی تھی کہ اچانک کپڑوں کو آگ لگ گئی جس سے وہ جھلس گئی اسے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پہنچادیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!