تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: حکومت کے تمام دعوے جھوٹے نکلے ، غربت ،مہنگائی ، بے روزگاری اور فاقہ کشی ملک میں بدستور، مرکزی راہنما پی ٹی آئی

ڈسکہ(نامہ نگار) رائے ونڈ اور لاڑکانہ کے مغل بادشاہ اپنے شاہانہ طرزِ حکمرانی سے باہر نکل کردیکھے کہ تھر میں انسانیت کا قتل عام ہوا ہے اور حکمرانوں کی مجر مانہ غفلت سے 124بچے بھوک اور افلاس کی وجہ سے بلک کر مرگئے ہیں سندھ اور پنجاب کے حکمران فیسٹیول اور اپنے ذاتی کاروبار کرنے میں مصروف ہیں انہیں تھر میں غذائی قلت اور قحط سالی سے مرنے والے بچوں کی کوئی پروا نہیں موجودہ حکومت (ن) لیگ ہے مگر ڈرون حملے عمران خان رکوا رہا ہے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے گٹھ جوڑ نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے حکمرانوں سے عوام کسی خیر کی توقع نہ رکھے ، زرداری اورنواز شریف ایک سکے کے دورخ ہیں، اسمبلیاں زیادہ دیر چلتی نظر نہیں آرہیں ،حکومت کے تمام دعوے جھوٹے نکلے ، غربت ،مہنگائی ، بے روزگاری اور فاقہ کشی ملک میں بڑی تیزی بڑھ رہی ہے غریب عوا م مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچوں کو قتل کررہے ہیں، مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی موجودہ حکومت کی کارکردگی اب تک مایوس کن ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر ڈار ،سنٹرل پنجاب کے صدر منصور سرور، عثمان سعید بسراء، افتخار ساہی، اسلم گھمن اور شاہنواز چیمہ نے موضع جیسروالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے انٹراپارٹی الیکشن میں کارکنوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا تحریک انصاف کی مقبولیت سے (ن) لیگ سخت خوفزدہ ہے اس لئے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے ڈر رہی ہے ڈسکہ کی عوام نے آج ثابت کردیا کہ آئندہ ڈسکہ پی ٹی آئی کا گڑھ ہو گا اس موقع پر بریگیڈیر(ر)اسلم گھمن، چوہدری شاہنواز، رانا نعیم الرحمان، عظیم نوری گھمن، ، فیاض احمد چیمہ، ، میاں محمد رفیق، وقاص افتخار بٹ ،عرفان علی مغل ،ارسلان چیمہ ،عبدالجبارسمیت کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ڈسکہ کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کے صدرکا پرجوش استقبال کیا اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: ارفع کریم فاؤنڈیشن کے تعاون سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا اہتمام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker