ڈسکہ(نامہ نگار) ناقص میٹریل سے تعمیر ہو نے والی ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر گہری کھائی حادثات کا سبب بننے لگی کئی قیمتی جانیں ضائع محکمہ ہائی وے نے لک بجری ڈال کر کھائی بند کر نے کی بجائے مٹی ڈال کر کام نمٹادیا تفصیلات کے مطابق کروڑوں رو پوں کی لاگت سے تعمیر ہو نے والی ڈسکہ وزیر آباد روڈ جس میں ٹھیکیدار اور محکمہ ہائے وے کی مبینہ ملی بھگت سے انتہائی ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا ہے سڑک ناہموار اور ٹوٹ پھوٹ ہونے کی وجہ سے کئی جگہوں پر گہری کھائیاں پڑ گئی ہیں جو آئے روز ٹریفک حادثات کا سبب بن رہی ہیں حادثات میں کئی مسافر شدید زخمی اور کئی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جو محکمہ ہائی وے کی ناہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے گذشتہ روز سوئی گیس کے پائپ کے قریب گہری کھائی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سے گر کر جان بحق ہو نے والی طالبہ کے واقعہ کے بعد محکمہ ہائی وے نے نہایت پھرتی سے رات کی تاریکی میں سڑک پر مٹی ڈال کر کھائی کو پر کر کے اپنی مبینہ کرپشن پر بھی مٹی ڈال دی ہے علاقہ بھر کے لوگوں نے ڈی سی او سیالکوٹ اور محکمہ ہائی وے کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔