تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:چچاکےہاتھوں زیادتی کانشانہ بننےوالی طالبہ کی ماں کوشوہرنےقتل کردیا

سیالکوٹ﴿بیورو رپورٹ﴾ حقیقی چچا کے ہاتھوںزیادتی کانشانہ بننے والی کم سن طالبہ کی مدعیہ حاملہ ماں کو شوہر نے رشتہ داروں کے ہمراہ بیدردی سے قتل کر کے نعش کے ٹکڑے کر دیئے واقعات کے مطابق تھانہ ستراہ کے موضع پہاڑی پور کے آس محمد کی 8سالہ بیٹی سے اسکے حقیقی چچا وسیم نے بد فعلی کی ستراہ پولیس نے بچی کی والدہ کوثر بی بی کی درخواست پرمقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا آس محمد اپنی بیوی کوثر بی بی پر مقدمہ واپس لینے کیلئے متواتر دبائو ڈالتا رہاکوثر بی بی کے مسلسل انکار پر آس محمد نے اپنے رشتہ داروںمحمداسلم ،محمد امجد ،محمد عثمان وغیرہ کے ساتھ مل کرآٹھ ماہ کی حاملہ بیوی کوثربی بی کو کلہاڑیوںکے وار سے قتل کر دیا اور نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے ستراہ پولیس کے انچارج ذوالفقار چٹھہ نے مقتولہ کے شوہر آس محمد کو گرفتار کرلیااور مقتولہ کی نعش قبضہ میں لیکر ضروری قانونی کاروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال بھجوا دی اس بہیمانہ قتل پر اہل دیہہ اور مقتولہ کے ورثائ نے احتجاج کر تے ہو ئے پسرور گوجرانوالہ روڈ کو بند کر دیا جو پولیس کی بقیہ ملزمان کو جلد گرفتار کرنے اور انصاف دلانے کی یقین دہانی پرکھول دیا گیایاد رہے کہ مقتولہ چار بیٹیوں اور دو بیٹوں کی ماںاور آٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: 7افراد کی فائرنگ نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker