تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ڈکیتی چوری کی چار مختلف وارداتوں میں ہزاروں روپے نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون اور سکریپ لے اڑے

ڈسکہ(نامہ نگار) سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی چوری کی چار مختلف وارداتوں میں ہزاروں روپے نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون اور سکریپ لے اڑے تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے کا ملازم موضع گج کا رہائشی اسد ریاض آفس سے چھٹی کر کے گاؤں جا رہاتھا کہ گاؤں سے چند گز پیچھے ملزم اصغر ماچھی اور 2نامعلوم مسلح افراد نے رو ک کر اس سے نقدی25ہزار رو پے چھین لی اور مزاحمت کر نے پردستی ہتھیاروں سے زدوکوب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، محلہ حاجی پورہ کا رہائشی محمد نواز بھٹی اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار جا رہاتھا کہ سول ہسپتال ڈسکہ کے قریب پولیس کی وردیوں میں ملبوس مسلح دو افراد نے روک کر اسلحہ کے زور پر ان سے نقدی 15ہزارروپے نقدی اور6تولے کے طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے ،موترہ کا رہائشی الطاف خاں اپنی موٹر سائیکل پر سوار کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ پل نہر موترہ کے قریب ملزمان عامر اختر ،دلاور،مدثر نے اسلحہ کے زور پرروک کر نقدی8ہزار رو پے طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ،جبکہ جامکے چیمہ کا رہائشی مجاہد علی پل نہر بھروکے پر واقع سکریپ کا کارخانہ بند کر کے گھر چلا گیا صبح آکر دیکھا تو کارخانہ کا تالہ ٹوٹا ہواتھا اور نامعلوم ملزمان 3لاکھ 50ہزار رو پے مالیتی پیتل کا سکریپ چرا کر لے گئے تھانہ سٹی ،موترہ اور ستراہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاک آسٹریلیا سیریز پی سی بی کی آسٹریلیا کو 3کے بجائے 2ٹیسٹ کرانےکی تجویز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker