تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: چوری کی تین مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں رو پے نقدی ،موبائل فون ،کالنگ کارڈز،بیٹری اور بھینسیں چرا کر غائب

ڈسکہ(نامہ نگار) چوری کی تین مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں رو پے نقدی ،موبائل فون ،کالنگ کارڈز،بیٹری اور بھینسیں چرا کر لے گئے تفصیل کے مطابق موضع تلہاڑہ کا رہائشی محمد نذیر اپنی موبائل شاپ بند کر کے گھر سونے کیلئے چلا گیا صبح آکر دیکھا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہو ئے تھے اور چور ایک لاکھ10ہزار رو پے نقدی ،موبائل فون اور کالنگ کارڈ ز چرا کرلے گئے پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ چوری ملزمان خرم شہزاد ،علی رضا ،امین اور خرم چاند نے کی ہے ،موضع بھاڈے والہ کا رہائشی حاجی محمد سلیم جامع مسجد غوثیہ میں نماز عصر ادا کر نے آیا تو دیکھا کہ یو پی ایس کی بیٹری اور مسجد کے غلہ سے 6/7ہزار رو پے نقدی غائب تھی پتہ کر نے پر معلوم ہواکہ مجسد سے چوری ملزمان عمر فارق،مریدحسین نے کی ہے،چک گلاں کا رہائشی غلام مصطفے ڈیرہ پر مویشی باندھ کر گھر آیا اس کی عدم موجودگی میں رات کو نامعلوم ملزمان لاکھوں رو پے مالیتی 2عدد راس بھینسیں اور 2کٹیاں چرا کر لے گئے صبح ڈیرہ آنے پر وقوعہ کا علم ہوا تھانہ صدر ،بمبانوالہ اور موترہ پولیس ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تعلیم حاصل کریں مگر کہاں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker