ڈسکہ(نامہ نگار)دوران گشت دو ملزمان سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد جبکہ 2شرابی غل غپاڑہ کرتے پکڑے گئے تفصیل کے مطابق تھانہ موترہ پولیس نے دوران گشت موضع گھوئینکی میں ملزم راشد محمود عرف راشو سے ایک کلو 110گرام چرس ،موضع کانواں لٹ میں ملزم شوکت علی گھوم پھر کر چرس فروخت کر رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر صدر پولیس نے چھاپہ مار کر اس سے520گرام چرس برآمد کر لی جبکہ موضع کانواں لٹ میں ہی ملزمان سلمان اور عمر فاروق شراب کے نشہ میں دھت شارع عام پر غل غپاڑہ کر رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر صدر پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو پکڑ لیا تھانہ صدر اورموترہ پولیس الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔