تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ڈی پی او حکم ، منشیات فروشوں،ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شراب چرس ،ناجائز اسلحہ برآمد، سرکل پولیس

ڈسکہ(نامہ نگار) ڈی پی او سیالکوٹ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شراب چرس ،ناجائز اسلحہ برآمد تفصیل کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ گوہر نفیس کے حکم پر سرکل پولیس نے ڈی ایس پی شعیب چیمہ کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہو ئے ستراہ پولیس نے ہو ائی فائرنگ کر نے والے ملزمان آصف سے رپیٹر ،نوید احمد سے رائفل 44بور،محمد نواز ،عدیل پسٹل30بور اور محمد عاطف سے پسٹل 30بور اور رائفل 44بور ،صدر پولیس نے موضع آدمکے چیمہ میں ملزمصغیر عرف بلی سے510گرام چرس ،سٹی پولیس نے لاری اڈا میں ملزم شاکر عباس سے 340گرام چرس ،پل نہر چیمہ میں ملزم اعجاز سے 5لیٹر شراب ،ملزم سجاد سے 4لیتر شراب برآمد کر لی جبکہ تھانہ سٹی کے علاقہ کالج روڈ میں عمران یوسف،وڈالہ روڈ پر محسن ذیشان ،بنگلہ چوک میں ذیشان مورث،یوسف سی این جی کے قریب شفیق بٹ اور جامکے روڈ پر رضوان مسیح موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کر رہے تھے کہ سٹی پولیس نے تمام ملزمان کو موٹر سائیکلوں سمیت پکڑ لیا تھانہ ستراہ ،صدراور سٹی پولیس ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  موسم کا تعین کرنے والا سسٹم بدل رہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker