تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: دولت کے پجاری قاتل ڈاکٹرکی غفلت اور لاپرواہی سے صحافی کی شہادت

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ دولت کے پجاری مسیحا کے روپ میں قاتل ڈاکٹرکی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے صحافی کی شہادت پر تمام صحافتی تنظیموںنے یوم سیاہ منایا دوسرے روز بھی بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کیں پریس کلب اخبارات اور ٹی وی چینلوں کے دفتروں پر سیاہ پرچم لہراتے رہے جبکہ سیاسی سماجی مذہبی تجارتی تنظیموں نے صحافیوں کا بھر پور ساتھ دینے کا کہا پریس کلب اور مرحوم کے گھر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا دن کے آغاز پر شہید کامران افضال کی روح کے ایصال ثواب کیلئے جامع غوثیہ سمبڑیال روڈ میںبڑے اجتماع میں قرآن خوانی کے بعد اللہ کے حضور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی گئی جس میں علمائ ڈاکٹروں وکلائ تاجروں سماجی سیاسی مذہبی راہنماؤں کی بڑے تعداد نے شرکت کی علاوہ ازیں سینئر صحافی رانا غلام مصطفی نے ڈاکٹر شاہد فاروق اور اسکے عملہ کے خلاف صحافیوں کو حبس بے جا میں رکھنے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور شہید کامرانا فضال کا ہزاروں مالیت کا سامان چوری کرنے کے الزام میں پولیس سٹی کو درخواست دے دی ہے جس کے جواب میں خود سامنے آنے کی بجائے ڈاکٹر شاہد فاروق نے اپنی بیوی کا سہارا لیا جس کو تھانے بھیج کر صحافیوں رانا غلام مصطفی حاجی غلام ناصر مغل خواجہ عاطف رضا رانا محمد ارشاد محمد ارشد جٹھول، چیئر مین شکیل ورک کے خلاف ہسپتال میں توڑ پھوڑ اور36ہزار روپے چوری کا الزام لگا کر درخواست دلوائی انتظامیہ نے امن عامہ کی صورت حال کے پیش نظر ڈاکٹر شاہد فاروق کے ہسپتال کو بند کردیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button