تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: چار افراد سے چرس ،شراب اورناجائز اسلحہ برآمد ، سرکل پولیس

ڈسکہ(نامہ نگار) سرکل پولیس نے چار افراد سے ایک کلو سے زائد چرس ،شراب اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا تفصیل کے مطابق موترہ پل نہر کے قریب منشیات فروش ناصر گھوم پھر کر چرس فروخت کر رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر موترہ پولیس نے چھاپہ مار کر اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے قبضہ سے ایک کلو 30گرام چرس برآمد کرلی،موضع پیرو چک میں دوران چیکنگ ملزم شفیق سے25بوتل شراب برآمد کر لی ،بمبانوالہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم قدیر احمد کے دوران جسمانی ریمانڈ انکشاف پر موضع کنڈن سے ایک عدد ناجائز پسٹل30بور ،پٹرولنگ پولیس نے موضع آدمکے چیمہ میں ملزم طاہر سے ناجائز پسٹل30بور برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button