تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں رو پے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم، پولیس خاموش تماشائی

ڈسکہ(نامہ نگار) سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی چوری کی 5مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں رو پے نقدی ،موبائل فون،طلائی زیوارت اور لاکھو ں رو پے مالیتی سینٹری سامان سے محروم تفصیل کے مطابق موضع ستوکی کا رہائشی محمد اشرف اپنی بیوی اور والدہ کے ہمراہ رکشہ میں سوار جا رہا تھا کہ راستہ میں کھڑے دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی5ہزار رو پے ،ایک تولہ طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر لے گئے ،ماڈل ٹاؤن کا رہائشی بلال نذر مقامی بینک سے 75ہزار رو پے نکلوا کر موٹرسائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ راستہ میں کھڑے تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے روک کر اس سے نقدی 81ہزار رو پے چھین کر فرار ہو گئے ،سمبڑیال کا رہائشی حلیم صادق کالج روڈ نور مسجد کے قریب ایزی پیسہ کر وانے آیا تو وہاں پر پہلے سے کھڑے دو افراد نے ایمرجنسی کے طور پر بارک ہسپتال جانے کیلئے لفٹ مانگی اور اس کے ساتھ سوار ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر اسے محکمہ جنگلات کے دفتر کے قریب لے گئے اور اسلحہ کے زور پر 28ہزار رو پے چھین کر پیچھے سے آنے والے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہو گئے جبکہ مقامی صحافی زاہد گورائیہ کا بھائی ذوالفقار گورائیہ نسبت روڈ پر واقع گورائیہ ٹریڈرز سینٹری شوروم بند کر کے گھر چلا گیاان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور کنڈا کاٹ کر اڑھائی لاکھ رو پے نقدی اور پانچ لاکھ رو پے سینٹری سامان چر اکر لے گئے تھانہ سٹی صدر،سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!