تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:کامران افضال کا قیمتی خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، شیراز جاوید

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ ایک ہفتہ قبل جمعۃ المبارک کے دن اس دار فانی سے کوچ کر جانے والے ہر دلعزیز صحافی کامران افضال کی شخصیت بلا شبہ ایک ایسی شخصیت تھی جو ہر ایک کو اپنا دیوانہ بنا لیتی تھی یہی وجہ ہے کہ ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد شہر بھر کی فضا ابھی تک سوگوار ہے ان خیالات کا اظہار جرنلسٹس اینڈ رائٹرز ایسوسی اشن آف پاکستان کے صوبائی نائب صدر شیراز جاوید کھوکھر نے میڈیا چیمبر میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں جاپ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرجن ڈاکٹر شاہد فاروق نے دوران آپریشن جو کوتاہی برتی اور ان پڑھ عملہ کے ساتھ جس نا ہلی کا مظاہرہ کیا اس کی وجہ سے ہمارا ہستا کھیلتا بھائی ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا ہوگیا اور جاتے ہوئے جو الفاظ کہہ گیا ہم انشا ئ اللہ ان کو اپنا مشن سمجھتے ہوئے اس کا قیمتی خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے بلکہ اس کے خون کا حساب لیں گے اور تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس قتل میں ملوث ذمہ داران کو قرار واقعی سزا نہ دلوا لیں سینئرنائب صدرتحصیل ڈسکہ شیخ ضیا اللہ اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز مہر نے کہا کہ کامران افضال کی زندگی کے مختلف پہلو تھے وہ غریبوں اور ضرورتمندوں کا ہمدرد تھا اور دوستی سمیت ہر رشتہ نبھانے کی صلاحیت رکھتا تھا آج وہ ہم میں نہیں تو ہم خود کو نامکمل اور ادھورا محسوس کررہے ہیں مگر ہم عہد کرتے ہیں کہ انہوں نے ڈسکہ میں جو ﴿جاپ ﴾کا پودا لگایا تھا اس کی آبیاری کریں گے اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اس موقع پر تحصیل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امین رضا، نائب صدر صفدر علی بٹ، طیب خاں، چوہدری نوید ،سلیم عباس بخاری،ہارون رفیق،ذیشان انصاری، محمد آصف سیٹھی،عرفان اقبال، عبدالحنان، سید رضوان مہدی ،عمران شریف، سعید پاشا، محمد امین خاں، محمد اقبال ساہی، مکرم ریاض، وقاص محسن، احسان اللہ بریار، پطرس سہوترا، رانا محمد ارشد، ڈاکٹر عارف محمود، حسن علی طاہر، غلام مصطفیٰ قادری،ڈاکٹر بابر ملک ودیگر نے بھی خطاب کیا اور بعد ازاں قبرستان شہیداں جاکر جاپ کے تحصیل صدر کامران افضال شہید کی قبر پر حاضری دی اورنم آنکھوں کے ساتھ فاتحہ خوانی کے بعد دعائے مغفرت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button