تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: امانت میں خیانت، بوگس چیک دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج

ڈسکہ(نامہ نگار)امانت میں خیانت کرنے اور بوگس چیک دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق بمبانوالہ کے علاقہ گوئندکے کے رہائشی معمر شخص عبدا لرحمن نے اپنی اراضی فروخت کر کے مویشی جن میں40عدد بھیڑیں ،2عددگائے اور ایک بھینس خرید لی جبکہ اس کے رشتہ دار شہباز عرف بادل ،سلیم عرف لدی،مطیع عرف ملک اور عالم عرف کالو اسے ورغلا پھسلا کر اس کو مویشیوں سمیت اپنے علاقہ میں لے گئے جہاں پر چند روز کے بعد ملزمان نے عبدالرحمن سے سادہ کاغذ ، اشٹام پیپر اور نکاح نامہ پر دستخط کر کے اسے گھر پر نکال دیا ،محمد انور نے ملزم شبیر کو 25لاکھ رو پے کا چیک بطور امانت دیا جو ملزم نے چیک خرد برد کرلیا جبکہ کاروباری لین دین کے سلسلہ میں ارشاد حسین کو ملزم محمد انور نے 5لاکھ55ہزار روپے کا چیک دے دیاجو مقررہ تاریخ پربینک لے جانے پر کیش نہ ہو سکاتھانہ بمبانوالہ اور سٹی پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  گیاری سیکٹرمیں برفانی تودے تلے سےایک فوجی جوان کی لاش نکال لی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker