تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: چوری کی دو مختلف وارداتوں میں چور مویشی اوراور فیکٹری سے پنکھے اور تار چرا کر لے گئے

ڈسکہ(نامہ نگار) چوری کی دو مختلف وارداتوں میں چور مویشی اوراور فیکٹری سے پنکھے اور تار چرا کر لے گئے تفصیل کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ بہاری پور کا رہائشی مراد علی اپنے ڈیرہ پر مویشی باندھ کرگھر سونے کیلئے چلا گیا اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور اس کی دو راس بھینسیں معہ 1کٹا چرا کر لے گئے صبح ڈیرہ آنے پر وقوعہ کا علم ہوا جبکہ موضع جامکے چیمہ میں واقع فیکٹری سے ملزم عثمان رات کی تاریکی میں پنکھے اور کیبل چرا کر لے گیا تھانہ موترہ پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker