تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:نشہ میں دھت نکے تھانیدارکا ساتھیوں کے ہمراہ مقامی صحافی کے گھر دھاوا

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾شراب کے نشہ میں دھت نکے تھانیدار کا پرائیویٹ ساتھیوں کے ہمراہ مقامی صحافی کے گھر دھاوا چادر چار دیواری کا تقدس پامال،بغیر جرم حوالات میں بند کردیا تفصیل کے مطابق ڈسکہ کے نواحی علاقہ ساہنے والی کا رہائشی مقامی صحافی رانا محمد اشفاق اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر سویا ہواتھاکہ رات اڑھائی بجے تھانہ سٹی ڈسکہ میں تعینات اے ایس آئی محمدا شفاق چار ملازمین اور محمد امین بٹ ساکن باقر پور4کس سول کپڑوں میں ملبوس آتشیں اسلحہ سے لیس اور شراب کے نشہ میں دھت گھر کے بیرونی دروازے کا تالا توڑ کرچادر چار دیواری کاتقدس پامال کر تے ہو ئے گھر میں داخل ہو ئے اور سائل کو زدوکوب کرتے اور غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی پرائیویٹ گاڑی میںبٹھا کر تھانہ سٹی لے آئے اور تھانہ میںبھی لا کر تشدد کرتے رہے بغیر کسی مقدمہ کے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اے ایس آئی اشفاق نے 12گھنٹے حبس بے جا میں رکھا سائل رانا محمد اشفاق نے آر پی اوگوجرانوالہ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیااے ایس آئی محمد اشفاق معہ ملازمین اور محمد امین بٹ علاقہ میں دہشت کی علامت بنے ہو ئے ہیں اور بے گناہ لوگوں سے رشوت وصول کر نا ان کا وطیرہ ہے رشوت نہ دینے والوں کے خلاف اپنے اختیارات کا ناجائز استعما ل کرتے ہو ئے بے گناہ لوگوں کو ناکردہ جرم میں ملوث کر کے حوالات مین بند کردینا ان کا شیوہ ہے محمد اشفاق نے آرپی او گوجرانوالہ ﴿ر﴾ کیپٹن امین وینس سے مطالبہ کیا کہ شریف شہری کو جانائز تنگ کر نے اور حبس بے جا میں رکھنے پر اے ایس آئی اشفاق ،ملازمین ،محمد امین بٹ اور اس کے کارندوں کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے اس ضمن میں جب اے ایس آئی محمد اشفاق سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ میرا اس معاملے سے کو ئی تعلق نہیں اور نہ ہی میں نے ان کے گھر پر ریڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی ، طلباء شدید سردی اور گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر نے پر مجبور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker