تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: وزیر اعظم کی ٹیکس سکیم،5سال آڈٹ سے استثنی حاصل کریں، منیر احمد ان لینڈ ریونیو آفیسر

ڈسکہ(نامہ نگار) وزیر اعظم کی ٹیکس انسینٹیو سکیم سے فائدہ اٹھائیں اور5سال سے آڈٹ سے استثنی حاصل کریں ان خیالات کا اظہار منیر احمد ان لینڈ ریونیو آفیسر تحصیل ڈسکہ نے اپنے آفس میں تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے تاجروں کو کہا کہ وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ٹیکس انسینٹیو سکیم کے تحت ٹیکس جمع کرواکر فائدہ اٹھائیں میٹنگ میں میاں محمد سعید صدر مین بازار ڈسکہ ،رانا محمد شبیر صدر صرافہ ایسوسی ایشن ،پرویز عالم بٹ صدر موٹر فیڈریشن ،رانا مظفر اسلام ،محمد شبیر بلو صراف ،زاہد محمود گورائیہ ،محمد عامر احمد صدر مچھلی بازار ،سید مہدی حسن صدر سمبڑایل روڈ ،حاجی نثار احمد جنرل سیکرٹری مین بازار ،غلام میراں جنرل سیکرٹری مچھلی بازار،شکیل احمد صدر صوبیدار بازار،طارق محمود صدرتوصیف مارکیٹ اور شہزاد انجم جنرل سیکرٹری توصیف مارکیٹ و دیگر تاجر بھی شامل تھے اور تاجروں نے انہیں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کر وائی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button