تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے پرائیویٹ اسکولز اپنا خون تک دینے کو تیار،شیخ محمد اسلم

ڈسکہ (نامہ نگار)پاکستان میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے پرائیویٹ اسکولز اپنا خون تک دینے کو تیار ہیں ہر پرائیویٹ سکول کو تعلیمی مہارتوں کے میدان میں جدید ترین نصابی وہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ایک مثالی ادارہ بنانے میں ہر ممکن تعاون کریں گے ان خیالات کااظہار مہمان خصوصی چیئرمین شیخ محمد اسلم سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے بچوں کی کامیابی پر والدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اپنے اپنے بچوں کو صبح اچھے طرح صاف ستھرا یونیفارم پہنا کر سکول بھیجا کریں ہماری کوشش ہو گی کہ سکول کے تمام طلباء کو بہترین ماحول دیں تاکہ ادارہ مزید ترقی کی منزلیں طے کرے انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارہ کو اپنا ادارہ سمجھا جائے اگرکسی کو کوئی شکایات ہو تو وہ ہمیں ضرور اطلاع کرے تاکہ ہم اُس بچے کے والدین کی شکایت کا ازالہ کر سکیں انہوں نے سٹاف ،والدین کا بھی شکریہ ادا کیااس موقع پرڈائریکٹرسکول پروفیسر سجاد احمد جان نے کہا کہ تعلیم کو عام کرنے کی بجائے تعلیم تجارت بنا کر رکھ دی ہے تعلیم کمرشل ہو کر رہ گئی ہے اور سکولوں کا جمعہ بازار لگ گیا ہے ’’ جس کا کام اُسی کو ہی سجے‘‘ جو زندگی میں کچھ نہیں بن سکتا وہ آج کل استاد بن رہا ہے اور بچوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے آج کل آدمی ڈاکٹر کے پاس میں 3ماہ لگانے کے بعد اپنے آپ کو ڈاکٹر کہنا شروع کر دیتا ہے جو عوام کے ساتھ نہایت ظلم ہے اس موقع پر تلاوت قرآن پاک حافظ طیب اللہ ،نعت رسول مقبول ﷺ رُباب جعفر ،طلباء نے بُردہ شریف اور ٹیبلو پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button