تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی کی زیر نگرانی تجاوزات ہٹاؤ فورس تشکیل،وارننگ کیلئے شہر بھر کا دورہ

ڈسکہ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کی زیر قیادت،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی کی زیر نگرانی تجاوزات ہٹاؤ فورس تشکیل دے دی گئی،وارننگ کیلئے شہر بھر کا دورہ ۔تفصیل کے مطابق شہر بھر کے اہم علاقوں سمبڑیال روڈ، کچہری روڈ، نسبت روڈ، ڈسکہ کلاں، میلاد چوک، سرکلر روڈ، مین بازار ،صوبیدار بازار، ٹھٹھیاراں بازار، مچھلی بازار ودیگر شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ایک فورس تشکیل دے دی ہے جس میں ڈی ایس پی ڈسکہ شعیب چیمہ،ایس ایچ او سٹی توقیر الحسن رانجھا اورسٹی پولیس کے جوان شامل ہیں جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ذوالفقار احمد بھون کریں گے فورس نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااس دوران اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلا تمیز اور بلا امتیاز آپریشن کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: 10افراد نے نوجوان کو اغوا کر کے سر مونڈ دیا سنگین نتائج کی دھمکیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker