تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:چوہدری فواد غنی چیمہ مسلم لیگ ن تحصیل ڈسکہ کے دوبارہ صدرنامزد

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ چوہدری فواد غنی چیمہ مسلم لیگ ﴿ن﴾ تحصیل ڈسکہ کے دوبارہ صدر نامزد تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم ﴿ن﴾ کے مرکزی قائد خواجہ محمد آصف و ضلعی صدر مسلم لیگ ﴿ن﴾ سیالکوٹ ادریس باجوہ نے تحصیل ڈسکہ کی ہر دلعزیز شخصیت و مسلم لیگی رہنما چوہدری فواد غنی چیمہ کو مسلم لیگ ﴿ن﴾ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر دوبارہ پاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾تحصیل ڈسکہ کا صدر نامزد کیا ہے خواجہ آصف اور ادریس باجوہ کے اس احسن فیصلہ کو مسلم لیگ﴿ن﴾ تحصیل ڈسکہ کے تماسم عہدیداران و پارٹی کارکنان نے سراہا اور خوشی کا اظہار کیا فواد غنی چیمہ سیاسیت میں مسلم لیگ ﴿ن﴾ سے وابستہ رہے ہیں وہ نہ صرف ممبر ضلع کونسل گوئندکے بلکہ بھاری اکثریت سے ناظم بھی منتخب ہو چکے ہیںاور مارکیٹ کمٹی ڈسکہ کے چیئر مین بھی رہ چکے ہیں وہ خوش اخلاقی ،ملنسار طبعیت اور حلقہ میں سیاسی اثرو رسوخ کی رکھنے کی وجہ سے ہر دلعزیز سماجی سیاسی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیںیاد رپے کہ پاکستان مسلم لیگ﴿ن﴾ کی اعلی قیادت کی جانب سے انہیں صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی130ڈسکہ سے ٹکٹ کا عندیہ بھی دے دیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  قصّہ ایک قراردادکا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker