تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک شخص ہلاک دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی

ڈسکہ(نامہ نگار) تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک شخص ہلاک دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کا رہائشی محمد اکرم ولد اکبر اپنی موٹر سائیکل نمبریGAM/3386پر اپنی بھتیجی طلعت کے ہمراہ پسرور سے جانب ڈسکہ آرہا تھا کہ پسرور روڈ نزد پلی ستولی کے قریب سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل نمبریSTN/2683جس پر یونس ولد ہدایت ،شبانہ زوجہ یونس سکنہ ٹھٹھہ گورائیہ اور 20سالہ ارسلان ولد شہباز سکنہ پسرور سوار تھے تیز رفتاری کے باعث دونوں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں محمد اکرم شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ یونس اور ارسلان شدید زخمی ہو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ڈسکہ لایا گیا جہاں پر یونس اورارسلان کو تشویشناک حالت کے باعث سیالکوٹ ریفر کر دیا گیا جبکہ طلعت اور شبانہ جو معمولی زخمی ہو ئی تھیں سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: زائد ریٹ ،مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کر نے والوں سے کسی قسم کی کو ئی رعایت نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker