ڈسکہ(نامہ نگار) اوباش ملزم کی گھر سے ساڑھے چار سالہ بچی کو اغوا کی کوشش شور مچانے پر بچی کو چھوڑ کر فرار جبکہ امانت میں خیانت کر نے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق گلوٹیاں کلاں کے رہائشی ندیم کی ساڑھے چار سالہ بچی اریج گھر میں کھل رہی تھی کہ اوباش ملزم طاہر عرف سائیں اسے گھرمیں داخل ہو کر اٹھا کر بھاگ گیا والدہ تنزیلہ بی بی نے دیکھتے ہی شور مچادیا شور سن کر اہل دیہہ ملزم کے پیچھے بھاگے تو ملزم بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ اڈا منڈیکی کے رہائشی ذوالفقار علی نے کوٹ انی سنگھ کے رہائشی سہیل سندھو کو تین لاکھ 35ہزار رو پے مالیت کی مرغیاں دیں جن کی رقم دینے کا ملزم نے وعدہ کر لیا بعد میں ملزم وعدہ وعید کرتا رہا بعد میں رقم دینے سے انکاری ہو گیا تھانہ صدر پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔