علاقائی

ڈسکہ: امن فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سماجی کارکنوں کی اعزاز میں تقریب

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ سماجی خدمت کا بہترین درس ہمیں سرکار دو عالم  کی ذات اقدس سے ملتا ہے اور کے ساتھیوں سیدنا صدیق اکبر(رض) سید نا عمر فاروق (رض) سیدنا عثمان غنی(رض) اور سیدنا علی المرتضیٰ(رض) سمیت تمام صحابہ کرام (رض)اوراولیائے کرام نے سماجی خدمت کی بہترین مثالیں قائم کیں آج پوری دنیا میں موجود سماجی ادارے انھی قابل احترام ہستیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سماجی خدمت میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم ڈسکہ حاجی ناصر محمود چیمہ نے امن فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سماجی کارکنوں کی اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ رضاکار سماجی کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے حوصلہ افزائی سے ہم کسی بھی فرد سے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں،نوجوان سکالر علامہ محمد امجد سروانی نے کہا کہ سماجی خدمت سنت نبوی ہے اور ہم سب کو اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر دوسروں کے مسائل کے حل کیلئے بھی دینا چاہئے،چوہدری مرتضیٰ گورائیہ نے کہا کہ ملکی این جی اوزعام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور حکومت کے ساتھ ساتھ ہم سب کو بھی ان اداروں کی ہر ممکن سرپرستی کرنی چاہئے،تقریب سے میاں محمد جاوید،میاں محمد سعید،عتیق الرحمان مغل،حاجی محمدسجاد مغل،حافظ عظیم منہاس،محمد اشتیاق مغل، خواجہ مون ظہیر،حاجی محمد الطاف خاں،عابد جاوید باجوہ،ڈاکٹر ناصر حسین علوی،ذیشان انصاری و دیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب کے اختتام پر شہر کی معروف سماجی شخصیات اور نوجوانوں کو خدمت ایوارڈ دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  2001 کی حلقہ بندیاں نہیں مانتے سندھ میں نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں گی، شرجیل میمن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker