تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:والد اولاد کیلئے روئے زمین پر سایہ ذوالجلال ہے,الطاف خاں سرپرست امن فاؤنڈیشن

ڈسکہ﴿ نامہ نگار﴾والد اولاد کیلئے روئے زمین پر سایہ ذوالجلال ہے اگر ماں کے قدموں تلے جنت ہے تو اسکے حصول کیلئے والد کی خوشنودی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت اور سرپرست امن ویلفیئر فائونڈیشن پاکستان حاجی محمد الطاف خاں نے فادرز ڈے پر منعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ والدین قدرت کا خوبصورت اور انمول عطیہ ہیں ان کیلئے مخصوص دن منانے کا مقصد اولاد کے دل میں ان کی محبت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور دین کی طرف سے دیئے گئے ان کے مقام کو واضع کرنا ہے ڈاکٹر حسنات احمد چیمہ نے کہا کہ والد بلاشبہ بہترین محافظ ہے جو اولاد کے سامنے ڈھال بن کران کو زمانے کے مصائب و آلام سے محفوظ رکھتا ہے مرکزی صدر امن محمد اشتیاق مغل نے کہا کہ دینی و اخلاقی تقاضوں کے مطابق والدین کو ان کا جائز مقام دینا اشد ضروری ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی اولاد آپ کا احترام کرے تو پہلے خود اپنے والدین کا احترام و اکرام کریںبڑھاپے میں یہ ہماری زیادہ توجہ کے مستحق ہیں لیکن یورپ کی تقلید میں ان کو بوجھ سمجھا جانے لگا ہے میڈیا پر ایک مخصوص طبقہ اور اسٹیج پروگرام میں والدین کی تضحیک لمحہ فکریہ ہے اس رجحان کی حوصلہ شکنی ضروری مذاکرے سے ڈاکٹر ناصر حسین علوی‘امجد علی چوہدری ‘عمران شریف ‘میاں محمد جاوید‘چوہدری مرتضیٰ گورئیہ ‘رانا وسیم اشرف و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  مودی کا بیان پاکستان دشمنی اورشرمناک ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker