تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: شہریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنے کیلئے سمبڑیال روڈ کی تعمیر نو کیلئے ٹینڈرز جاری

ڈسکہ(نامہ نگار) شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سمبڑیال روڈ کی تعمیر نو سے قبل ناجائز تجاوزات گرا کر سڑک کو کشادی کیا جائے محمد عظیم مغل سرجیکل والے ،حاجی محمد الیاس ،قاری غلام مرتضی قادری ،اور حاجی محمد فاروق بٹ نے کہا کہ انتظامیہ نے شہریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنے کیلئے سمبڑیال روڈ کی تعمیر نو کیلئے سوا دو کروڑ رو پے سے تعمیر نو کے ٹینڈرز جاری کر دیئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے پختہ ناجائزتجاوزات گرانے کیلئے محکمہ ریوینیو کے ریکارڈ کے مطابق ناجائز تجاوزات کو گرانے کے لئے نشانات لگادئیے ہیں بعض عناصر تجاوزات گرانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر رانا غلام مصطفی نے ضلعی انتظامیہ سے ناجائز تجاوزات گرانے کامطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ ریونیو کے ریکارڈ کے مطابق اصولوں پر عمل کر کے کسی سے ناجائز نہیں ہونا چاہئیے جبکہ پختہ ناجائز تجاوزات کے مالکان نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے ملاقات بھی کی جنہوں نے مالکان کو یقین دلایا کہ کسی سے ناانصافی نہیں ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker