تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: تیز رفتار کارکی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو افراد معمولی زخمی

ڈسکہ(نامہ نگار)تیز رفتار کارکی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو افراد معمولی زخمی تفصیل کے مطابق موضع برج آرائیاں کا رہائشی 20سالہ محمد اعظم ولد محمد شریف موٹر سائیکل پر سوار جانب ڈسکہ جارہا تھا کہ جب وہ رنجہائی کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نمبری جسے نامعلوم ڈرائیور انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلا رہا تھا نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں محمد اعظم شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال لے جا یا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے راستہ ہی میں دم توڑ گیا جبکہ کارڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا جبکہ محمد شکیل ،ظفر اقبال سکنہ کوٹ جیو بھی ٹریفک حادثہ میں معمولی زخمی ہو کر سول ہسپتال پہنچ گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker