تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:اللہ تعالیٰ چیف جسٹس سے پاکستان کیلئےاہم کام لینا چاہتا ہے،رانا غلام مصطفٰی

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ رانا غلام مصطفی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ چودھری افتخار محمد چیف جسٹس آف پاکستان سے پاکستان کیلئے مزید اہم کام لینا چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ انکے خلاف سازش شروع ہوتے ہی بری طرح ناکام ہو گئی اور سازش میں شامل چہرے بے نقاب ہو گئے آزادعدلیہ کے خلاف موجودہ سازش میں چیف جسٹس کی سرخروئی سے محب وطن طبقوں کو اطمینان ہوا ہے وہ سماجی تنظیم رکھوالے کے زیر اہتمام آزاد عدلیہ ہی پاکستان کی حفاظت کی ضمانت ہے سیمینار کو خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کی عطائ مسلمانوں کی رات کے آخری پہر اٹھ کر کئی گئی دعائوں اور قائد اعظم کے بے لوث مدبرانہ قیادت کا نتیجہ ہے جس کے خلاف ہر سازش ناکام ہوتی رہے گی انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کی جدو جہد میں شریک حکمران طبقہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سازش کرکے شہید بے نظیر بھٹوکی روح کوتڑپایا ہے جو ناقابل معافی جرم ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں موجودتمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت میں جمہوری رویوں کا فقدان ہے جمہوریت میں عدلیہ کی آزادی کو سلب رکھنے کا کوئی تصور نہیں اپنے اپنے دور اقتدار میںسب ایک جیسا کردار ادا کرتے رہے ہیں سیمینار کو ن لیگ کے ڈاکٹر امین رضا تحریک انصاف کے ناصر محمود رانجھا پیپلز پارٹی کے معظم شفیع مغل سماجی راہنما محمد امین خاںطالب علم رہنمائ قاسم علی رضا نے بھی خطاب کیا

یہ بھی پڑھیں  عام آدمی پارٹی نے گاندھی خاندان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker