تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: نظام کاخود کو ادنی کارکن سمجھ کر عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ ہے، ایس ڈی پی او سرکل ڈسکہ

ڈسکہ(نامہ نگار)حضرت عمر فاروقؓ کے بنائے پولیس کے نظام کاخود کو ادنی کارکن سمجھ کر عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ ہے عوام ساتھ دیں تو رشوت فری پولیسنگ دوں گا اکیلے پولیس جرائم کی بیخ کنی مین خاطر خواہ کامیاب نہیں ہو سکتی علماء ،وکلاء ،تاجر ،صحافی ساتھی بن جائیں تو تحصیل کو کرائم فری بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او رانا زاہد حسین نے جامع مسجد چوک مین بازار میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ مسجد میں ممبر رسول ﷺ کو گواہ بنا کر رازداری کا حلف اٹھاتے ہو ئے یقین دلاتا ہوں کہ شرفاء کی عزتوں کی حفاظت ہو گی اور جرائم پیشہ افراد کے لئے آہنی ہاتھ تیار ہیں اجتماع سے جماعت اہلسنت کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاری خالد محمود نے کہا کہ ایماندار پولیس آفیسر انصاف کی فراہمی میں کو تاہی نہیں کرتا اور جلد انصاف ہی حقیقی انصاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھانے سے زمیندار کی پندرہ سالہ بیٹی جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker