تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: تجاوزات گرانے کیلئے محکمہ ریوینیو کے اہلکاروں کی بااثر دکانداروں سے ملی بھگت ، اہل علاقہ

ڈسکہ(نامہ نگار) سمبڑیال روڈ کے دکانداروں اور عمارات کے مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو کشادہ کر کے تعمیر ات کا آغاز کیا جائے شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ محکمہ ریونیو نے تجاوزات گرانے کیلئے تین مرتبہ پیمائش کی ہے لیکن بااثر شخصیات کے دباؤ میں آکر ہر مرتبہ تجاوزات گرانے کے لئے پہلے سے لگائے گئے نشانات میں تبدیلی کی جا رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات گرانے کیلئے پہلے سے لگائے گئے نشانات کے مطابق دونوں اطراف سے ناجائز عمارات کو گرایا جائے دکانداروں کے ایک وفد نے متعلقہ احکام سے ملاقات میں کہا کہ بلا امتیاز امیر غریب اور بااثر شخصیات کی تجاوزات گرائی جائیں محکمہ ریوینیو کے جو اہلکاربااثر دکانداروں سے ملی بھگت کر کے باربار نشاہدی کو تبدیل کر کے عوام کو پریشان کیا ہے شہر کی مختلف تنظیموں کے رہنماؤں حاجی محمد عظیم مغل سرجیکل والے ،حاجی محمد الیاس ،سجاد حسین قادری صدر سنی تحریک ونائب صدر انجمن تاجران سمبڑیال روڈ ،غلام مرتضی قادری خطیب جامع مسجد ،مرزا شاہد محمود ،رانا غلام مصطفی سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ،خواجہ نثار احمد نے کہا ہے کہ کسی سیاسی یا بااثر دکانداروں کا دباؤ قبول نہ کیا جائے اور ایسے نام نہاد لیڈر جو اپنی خواہشات کے مطابق دکانداروں کا یک طرفہ استحصال کروانا چاہتے ہیں ان کے خلاف بھی کارووائی کی جائے انہوں نے کہا کہ نشاندہی کی بار بار تبدیلی کی وجہ سے شکوک و شبہات پائے جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  سبی چاکر خان روڈ پر بم دھماکہ کی سخت الفاظوں میں مذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker