تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: گورنمنٹ میں 1سال سے ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے بچے تعلیم سے محروم ،اہل علاقہ کااحتجاج ،انتظامیہ خاموش

ڈسکہ(نامہ نگار)گورنمنٹ پرائمری سکول ڈیرہ گجراں میں 1سال سے ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ،اہل علاقہ کااحتجاج ،انتظامیہ خاموش تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ڈیرہ گجراں میں 1سال سے ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے سکول میں بچوں کی تعداد میں دن بدن کمی کی وجہ سے سکول بند ہونے کو ہے اہل علاقہ کے لوگوں کاکہنا ہے کہ ہمارے سکول میں ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم میں بہت زیادہ حرج ہو رہا ہے اور محکمہ تعلیم کے افسران کو کہیں با ر کہا گیا ہے مگر اُن کے سر میں جوں تک نہیں رینگ رہی انہوں نے کہا کہ ہمارے سکول میں ایک ٹیچر موجود ہے مگر وہ بھی اپنی مرضی سے سکول میں حاضر ہو کر اپنی حاضری لگا کر چلا جاتا ہے اُس کیخلاف بھی محکمہ تعلیم کوئی کاروائی عمل میں نہیں لارہی،انہوں نے کہا کہ اس سے تو ایسا لگتا ہے کہ محکمہ تعلیم کے آفسران بالا خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مشن کو ختم کرنے پر تُلے ہوئے ہیں اہل علاقہ کے لوگوں نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور سیکرٹری پنجاب سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لیکر ہمارے گورنمنٹ پرائمری سکول میں فوراً محنتی ،قابل ٹیچر مہیا کیا جائے تاکہ سکول کے بچوں کا مستقبل اچھے طریقے سے بن سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button