ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر اشیا فروخت کرنے اور بوگس چیک دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ احسان اللہ وڑائچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گلہ تیلیانوالہ میں چھاپہ ماراتو دوکاند ارمحمدعمران کالے چنے مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کررہاتھا جس کو سپیشل مجسٹریٹ نے ر نگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ موضع بٹر سیالکوٹ کے رہائشی عدنان علی نے موضع گلوٹیاں موڑ کے رہائشی عرفان بیگ کو ایک لاکھ روپے کاروباری سلسلہ میں دئیے کافی عرصہ گزرنے پرجب اس نے اپنی دی ہوئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیاتو ملزم نے مقامی بینک کا چیک د یدیا جو مقررہ تاریخ پربینک لیجانے بوگس ثابت ہوا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں
You must be logged in to post a comment.