تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ٹریفک کے مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت9افراد زخمی

ڈسکہ(نامہ نگار)ٹریفک کے مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت9افراد زخمی تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ کارہائشی لیاقت اپنی بیوی شمع کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل نمبریGAM/8766 پر سوارجا رہا تھا کہ اسے مزدا نمبری LHP/9320جسے ڈرائیور غفور انتہائی غفلت اور لاپرواہی کے ساتھ چلا رہا تھا نے ٹکت ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی زخمی ہو گئے پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے ڈرائیور کو پکڑ کر گاڑی کو قبضہ میں لے لیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پہنچادیا ٹریفک کے دیگر حادثات میں ملائکہ سکنہ ستراہ ،محمد سجاد ،محمد اشرف سکنہ ڈسکہ ،محمد ارسلان سکنہ ملیانوالہ ،محمد وقاص سکنہ انعام کالونی اور نذیر احمد سکنہ برج آرائیاں بھی زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے جن میں سے حالت تشویشناک ہو نے کے باعث نذیر احمد کو گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  اسپکٹرم لائسنس کی نیلامی میں تاخیر سے جی ڈی پی کم ہوجائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker