تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: گیپکو ڈویژن میں نیو کنکشن کیلئے میٹر نایاب، سائلین ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کے باوجودبجلی کی سپلائی سے محروم

ڈسکہ(نامہ نگار)گیپکو ڈویژن ڈسکہ میں نیو کنکشن کیلئے میٹر نایاب ہو گئے سائلین ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کے باوجود کئی ماہ سے بجلی کی سپلائی حاصل کر نے سے محروم تفصیلات کے مطابق گیپکو ڈویژن ڈسکہ کے ایکسین کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے ڈسکہ بھر کی تمام سب ڈویژنوں میں نیو کنکشن کے لئے میٹر نایاب ہو گئے جس سے سائلین نیو کنکشن کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کر وانے کے باوجود کئی کئی ماہ سے دفتروں کے چکر لگا رہے ہیں لیکن گیپکو عملہ نہ میٹر ہو نے کا بہانہ بنا کر سائلین کو ذلیل و خوار کر رہاہے پرانا ڈسکہ کے رہائشی ساجد نے تقریبا دوماہ قبل نیو کنکشن کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروایاتھا لیکن تاحال میٹر نہیں لگ سکااتنی سخت گرمی میں بھی واپڈ عملہ کی غفلت کی وجہ سے بغیر بجلی کے ہی گذارا کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker