تازہ ترینعلاقائی

نام نہاد صحافیوںکاتین رکنی گروہ سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے میں مصروف

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾نام نہاد صحافیوںکاتین رکنی گروہ سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے میں مصروف تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ موضع بھولا موسی کے رہائشی محنت کش منیر رحمانی کا اپنے بھائی شبیر رحمانی کے ساتھ کچھ دن قبل جھگڑا ہو گیا تھا جس کا مقدمہ درج اور اخبارات میں خبریں شائع ہو نے کے بعد گذشتہ روز تین نام نہاد صحافیوں کاگروہ منیر رحمانی کے گھر پہنچ گیااور خود کو مختلف ٹی وی چینلز کے نمائندے ظاہر کر کے کہا کہ ہمیں ڈی آئی جی گوجرانوالہ نے انکوائری کیلئے بھیجا ہے آپ ہمیں نیوز چینلزپر خبر چلانے کا7200روپے خرچہ ادا کردیں تو ہم آپکی خبر ٹی وی چینلز پر چلا دیں گے جس سے پولیس آپکی مددکرنے پر مجبور ہوجائے گی اسی اثنا میں محلہ کے کافی لوگ اکٹھا ہو گئے جن کو دیکھتے ہی نام نہاد صحافی رفو چکر ہو گئے

یہ بھی پڑھیں  بجلی چوروں کو بجلی نہیں دیں گے: عابد شیرعلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker