تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ڈی پی او سیالکوٹ کا حکم اور ایس ایچ او سٹی کی میڈیا سے گفتگو

ڈسکہ(نامہ نگار) قانون کی گرفت مضبوط ہے قانون شکنی کر نے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی قانون بنانے والے ہی اگر قانون کی دھجیاں بکھیرنا شروع کر دیں تو جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہو نگے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او سٹی توقیر الحسن رانجھا نے گذشتہ روز وکلاء کے ہاتھوں ٹریفک پولیس پر تشدد کے واقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ وکلاء پڑھے لکھے اور قانون سے بخوبی واقف ہوتے ہیں قانون شکنی کرنااور سرکاری ملازمین پر تشدد کر نا انہیں زیب نہیں دیتا جس معاشرہ میں قانون کے ذریعہ مظلوم کو انصاف دلوانے والے ہی خود قانون کی دھجیاں بکھیرنا شروع کردیں تو وہاں کے شہری عدل وانصاف سے ہمیشہ محروم رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ قانون کی ہی بالادستی ہو تی ہے ملزم چاہے کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو ۔جبکہ ی پی او سیالکوٹ کے حکم پر تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے ایک ماہ کے دوران ڈکیت گینگ سمیت منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف86مقدمات درج تھانہ سٹی پولیس نے ڈی پی او سیالکوٹ کے حکم پر ایس ایچ او توقیرالحسن رانجھا نے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ڈکیت گینگ کوپکڑکر 2لاکھ نقدی ،1 موٹر سائیکل ،5 تولے طلائی زیورات ،اسکے علاوہ آٹھ ڈرم شراب ،719 لٹر شراب کی بوتلیں ،اکتالیس کلو 476 گرام چرس، آٹھ پسٹل ،تین رائفلیں ،دو کلاشنکوف برآمد کر کے اٹھارہ شرابیوں اور 12 افراد کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کرکے74 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker