تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: سرکل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈسکہ(نامہ نگار) سرکل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،تھانہ سٹی کے رضاکار سمیت 8ملزمان سے5کلو سے زائد چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد تفصیل کے مطابق اعلی حکام کے حکم پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہو ئے سٹیڈیم روڈ پر پولیس کی شرٹ پہنے تھانہ سٹی کا رضا کار محمد وحید احمد عرف وحیدو گھوم پھر کر چرس فروخت کر رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر سٹی پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس سے1683گرام چرس اور70200رو پے رقم وٹک بھی برآمد کر لی ،قبرستان شاہ شریف میں ملزم غلام مصطفی عرف منشی سے1330،عوامی روڈ پر ملزم عدیل سے 1328گرام چرس ،پل نہر چیمہ میں ملزم امجد سے 712گرام چرس ،ستراہ پولیس نے موضع وڈالہ سندھوا ں میں ملزم محمد ثاقب ،موضع کوریکی نوشہرہ میں ملزم محمد ثاقب اور محمد عمران کے دوران تفتیش انکشاف پر ایک ایک پسٹل30بور ناجائز ،موترہ پولیس نے موضع گھوئینکی میں ملزم ذیشان اور بمبانوالہ پولیس نے موضع بھولا موسی میں ملزم محمد بلال سے ایک ایک پسٹل30بور ناجائز برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیاعلاوہ ازیں ستراہ پولیس نے 2اشتہاری ملزمان محمد سلیم ،مقصودسکنہ ٹانک کو بھی گرفتار کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker