تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: کروڑوں رو پے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والا سیوریج کا سسٹم ناکارہ ۔ گلیوں نالیوں میں ندی نالوں کا منظر

ڈسکہ(نامہ نگار) موضع میترانوالی میں کروڑوں رو پے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والا سیوریج کا سسٹم ناکارہ ہو گیا ابلتے گٹروں کی وجہ سے گلیاں نالیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں تفصیلات کے مطابق موضع میترانوالی میں ٹھیکیدار اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی مبینہ ملی بھگت سے تعمیر کیا گیا سیوریج سسٹم جو ناقص مٹیریل کی وجہ سے ناکارہ ہو گیا ہے ٹھیکیدار نے کمشن مافیا کی سر پرستی میں ناقص مٹیریل کے ساتھ ساتھ سیوریج سسٹم میں کم چوڑائی والے پائپ ڈال کر ان کے جوڑوں کو بھی غیر معیاری طریقہ سے پیوند کیا ہے گلیوں نالیوں کا زیادہ مقدار میں بہنے والے پانی تالاب میں جانے کے بجائے لوگوں کے گھروں کا رخ کر رہا ہے اور گلیاں نالیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں جس کی وجہ سے مکھی مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جو اہل دیہہ کیلئے کئی بیماریوں کا موجب بن رہا ہے جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ،نجی سکول ،مدارس اور مساجد میں بھی آنے جانے والوں کو دقت کا سامنا ہے اہل دیہہ سمیت سابق کونسلر مقصود احمد چیمہ ،محمد عارف چیمہ ،سماجی کارکن جان محمد چیمہ ،میاں آصف جاوید نے ڈی سی او سیالکوٹ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker