تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: قائد ملت سلفیہ امیر کارواں سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر امیر مرکزی جمعیۃ اہلحدیث پاکستان نے ڈسکہ کا دورہ و خطاب

ڈسکہ(نامہ نگار)قائد ملت سلفیہ امیر کارواں سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر امیر مرکزی جمعیۃ اہلحدیث پاکستان نے ڈسکہ کا دورہ کیا انہوں جامع مسجد عزیزیہ اہلحدیث میں نمازیوں اور شہریوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حقوق العباد یعنی بندے کے حقوق ہم پر فرض ہیں اور انہیں ادا کر کے ہی آخرت میں کامیابی ہو گئی غریب اور نادار لوگوں اور مریضوں کی فی سبیل اللہ خدمت کرنا ایک بہت بڑا دینی فریضہ ہے اور لوگوں کی خدمت کر کے ہی دل کو سکون نصیب ہو تا ہے انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس تحصیل ڈسکہ کی نوجوانوں اور خاص طور پر حافظ محمد سلمان اعظم کا کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے ڈسکہ شہر میں فی سبیل اللہ ایمبولینس سروس کاآغاز ایک کارنامہ سر انجام دیا ہے تقریب سے حافظ عبدالغفار نائب ناظم اعلی پنجاب مرکزی جمیعۃ اہلحدیث ،حافظ محمد سلمان اعظم نے بھی خطاب کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ذوالفقار احمد بھون ،مقامی ایم پی اے بھی موجود تھے بعد میں سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر نے ایمبولینس سروس کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker