تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: زہریلا کھانا کھانے سے ایک خاتون بیہوش جبکہ ایکسیڈنٹ کے مختلف واقعات میں9افراد زخمی

ڈسکہ(نامہ نگار)زہریلا کھانا کھانے سے ایک خاتون بیہوش جبکہ ایکسیڈنٹ کے مختلف واقعات میں9افراد زخمی تفصیل کے مطابق موضع لدھے کی نازیہ نے گھر میں رکھا رات کاباسی کھانا کھایا جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی جسے ابتدائی طبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیا گیا جبکہ ٹریفک کے مختلف واقعات میں موسے والاکا ظہیر ،حافظ ریحان ،حافظ نصیر الدین ،ڈسکہ کے محمد امتیاز ،عقیل ،مغلپورہ کا زوہیب ،کامونکی کے شبیر ،گلفام اور آلومہار کا رفیع زخمی ہو کر طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پہنچ گئے حالت تشویشناک ہونے پر کامونکی کے شبیر ،گلفام کو گوجرانوالہ اور آلومہار کے رفیع کو سیالکوٹ ریفر کردیا گیا باقی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker