تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: 2خواتین سمیت 5 افراد نے دوشیزہ کو اغوا کر لیا جبکہ خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر خلاف مقدمہ درج

ڈسکہ(نامہ نگار)دو خواتین سمیت 5 افراد نے دوشیزہ کو اغوا کر لیا جبکہ خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر 2ا فراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق افشاں روڈ کے رہائشی رحمت کی جواں سالہ پوتی (ا) کو محلہ ہی کی رہائشی خواتین سلمی بی بی ،سویرا بی بی بازار جانے کے بہانے لی گئیں کافی دیر تک واپس نہ آنے پر گھر والوں کو تشویش ہو ئی تو پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ (ا) کو سلمی بی بی ،سویرا بی بی ،محمد بلال ،مجید ساجد ،محمد اویس اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ محلہ موتی مسجد کے رہائشی یوسف کی بیٹی شمع اپنی کزن آمنہ کے ہمراہ بازار سے خریداری کر کے گھر واپس جارہی تھیں کہ شفا خانہ حیوانات کے قریب ملزمان خرم شہزاد اور رضی شاہ نے چھیڑ چھاڑ کی اور نازیبا الفاظ استعمال کیئے سٹی پولیس نے ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker