تازہ ترینعلاقائی

چند روز قبل منگنی کے بندھن میں بندھنے والا نوجوان پولیس ملازم موت کے بندھن میں بندھ گیا

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾چند روز قبل منگنی کے بندھن میں بندھنے والا نوجوان پلیس ملازم موت کے بندھن میں بندھ گیا تھانہ سٹی کاموٹر سائیکل سوار پولیس ملازم گھر سے ڈیوٹی پر آتے ہو ئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر جاںبحق واقعات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی گائوں قلعہ ٹیک سنگھ کارہائشی نوجوان رانا مدثر جو کہ تھانہ سٹی میںبطور پولیس ملازم ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا اور چند روز قبل ہی اس کی منگنی ہو ئی تھی اور عنقریب شادی ہو نے والی تھی گائوں سے موٹر سائیکل پر تھانہ سٹی ڈیوٹی پر آرہا تھا کہ ملیاں والہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہو ئے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بمبانوالہ نے موقع پر پہنچ کر نعش اور ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثائ کے حوالے کردی نعش گائوں میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار تھی پورے گائوں میںسوگ کا سماں تھا مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میںسیاسی ،سماجی ،مذہبی ،کاروباری،پولیس ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button