ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾بجلی کا کرنٹ لگنے سے لائن میں جان بحق جبکہ ٹریفک حادثہ میں تین حقیقی بھائی شدید زخمی واقعات کے مطابق موضع آدمکے چیمہ کا رہائشی واپڈاملازم ندیم شاد خان جو کہ سب ڈویژن نمبر4میں لائن مین ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ گذشتہ روز اپنے ہی میں گائوں میںبجلی ٹھیک کرتے ہو ئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، آل گھمناںشکر گڑھ کے رہائشی تین حقیقی بھائی عبدالمعروف ،مزمل اور محسن جو کہ سیالکوٹ فروٹ منڈی میں محنت مزدوری کرتے ہیں ڈسکہ کے نواحی گائوں رنجہائی سے آڑھتی سے رقم لے کر واپس آرہے تھے کہ لاری اڈا کے قریب بینک روڈ پر بغیر نمبرپلیٹ رکشہ جس کو گلشن کالونی کا رہائشی محمد اکرم چلا رہا تھا نے تیز رفتاری سے رکشہ موڑ لیا جس کے ساتھ ٹکراجانے سے عبدالمعروف کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ دوسرے دو بھائی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال داخل کروادیا گیا پولیس تھانہ سٹی نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار اور بغیر نمبر پلیٹ چنگ چی رکشہ کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی۔
You must be logged in to post a comment.