تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:مختلف واقعات میں دو بچے اور 2شادی شدہ خواتین اغوا

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾مختلف واقعات میں دو بچے اور 2شادی شدہ خواتین اغوا تفصیل کے مطابق تحصیل سمبڑیا ل کے علاقہ ڈھوڈوال کے رہائشی ظہیر لیاقت کی ہمشیرہ ﴿ج ﴾ کی شادی2سال قبل یوسف پلازہ پسرور روڈکے رہائشی احسان اللہ چیمہ کے ساتھ ہو ئی تھی احسان اللہ چیمہ بسلسلہ روز گار دوبئی مقیم تھا کہ اس کی عدم موجودگی میں فتح گڑھ ایجنسی سیالکوٹ کے رہائشی ملزم عمران بٹ نے فون پر ﴿ج﴾ کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر لئے گذشتہ روز ﴿ج﴾گھر سے سودا سلف لینے نکلی کافی دیر تک واپس نہ آئے تو معلوم کرنے پر پتا چلا کہ ﴿ج﴾ کو عمران بٹ اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے ﴿ج﴾ کو اغوا کرکے جانب سیالکوٹ لے گیا ہے دوسری واقعہ میں آدمکے چیمہ کے رہائشی محمد رزاق شیخ کی شادی شدہ بہن ﴿م ﴾ اپنی سسرال جانے کے لئے گھر سے نکلی اور رکشہ میں سوار ہو ئی تو رکشہ میں بیٹھے صداقت ،راحیل وقاص زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ،تیسرے واقعہ میں تھانہ سٹی کے علاقہ بازار ٹھٹھیاراں کے رہائشی عابد حسین انصاری کا 3سالہ بھانجا دکان سے ٹافیاں خریدنے گیاجسے نامعلوم ملزمان اغوا کر کے لے گئے جبکہ چوتھے واقعہ میںتھانہ سٹی کے علاقہ کھوئی سیداں والی کی رہائشی روبینہ کوثر کی 11سالہ بیٹی ﴿ز﴾ ساتھ والی گلی میں اپنی ٹیچر کے پاس ٹیوشن پڑھنے جا رہی تھی کہ راستہ میں اپنے مکان کے باہر کھڑے ملزم عثمان عرف جوجی اسے زبردستی پکڑ کر بدفعلی کی نیت سے گھر کے اندر لے گیا اہل محلہ کے دیکھنے پر دروازہ کھٹکھٹایا تو ملزم بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button