تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:دوران ڈکیتی گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی پولیس کی کاروائی ملزمان سےنقدی اورموٹرسائیکل برآمد

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾دوران ڈکیتی مزاحمت پرگولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی پولیس کی بروقت کاروائی ملزمان چھینی ہو ئی نقدی اور موٹرسائیکل سمیت گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بھکھڑیوالی کا رہائشی افتخار اپنے بھائی جاوید کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبری GAN/3291پر سوارڈسکہ پرائیویٹ بینک سے 45ہزار رو پے نقدی نکلوا کرگائوں واپس جارہے تھے کہ گائوں کے قریب بغیر نمبر پلیٹ 2موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے روک لیااورمزاحمت پر پسٹل سے فائر مار کر جاوید احمد کو شدید زخمی کردیانقدی اور موٹر سائیکل چھین کرفرار ہو گئے شور مچانے پر اہل دیہہ نے ڈاکوئوں کاپیچھا شروع کردیااور پولیس کو اطلاع کردی جس پر ایس ایچ او بمبانوالہ انسپکٹر ملک ارشد نے یوسی سکواڈ کے ہمراہ ملزمان کے گرد گھیرا ڈا ل کرملزمان سفیان اور سلیمان انصاری سکنہ محلہ ٹوٹیانوالہ ڈسکہ کلاں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھینی ہو ئی موٹر سائیکل اور نقدی45ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اس موقع پر ایس ایچ او بمبانوالہ ملک ارشد نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ ملزمان کی تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے

یہ بھی پڑھیں  دو افراد سے ناجائز اسلحہ ،شراب برآمد جبکہ 3اشتہاری مجرمان گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker