تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: بارایسوسی ایشن کی جانب سےامجد اقبال چیمہ کے اعزازمیں ظہرانہ

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مقامی میرج ہال میں سماجی و رفاہی کارکن امجد اقبال چیمہ کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل سیشن ججز شیخ سجاد احمد ،ظفر اقبال تارڑ،سول جج محمد افضل ،ایس ایچ او تھانہ سٹی شہزاد محمود وڑائچ،صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری لطیف غنی ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری بار چوہدری ناصر گھمن ،وکلا برادری اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے امجد اقبال چیمہ نے کہا کہ اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کر نے کے لئے رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے تاکہ آخرت میں نجات ہوسکے انہوں نے وکلائ کے چیمبر ز کی تیاری کے لئے کثیر رقم دینے کا اعلان بھی کیا

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:منڈی شاہ جیونہ میں لیڈی ڈاکٹر تعینات ہونے پر مریضوں کی تعداد 50 فیصد بڑھ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker