تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:غلام عباس تارڑسیکرٹری یونین کونسل حبیب پورہ نے ایک اورنوجوان کامستقبل تباہ کردیا

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾دوبارجیل جانے والے کرپشن لوٹ مار اوردھوکہ دہی کے بے تاج بادشاہ غلام عباس تارڑ سیکرٹری یونین کونسل حبیب پورہ تحصیل سمبڑیال سابقہ سیکرٹری گلوٹیاں خورد نے ایک اورنوجوان کا مستقبل تباہ کردیا۔تفصیل کے مطابق سیکرٹری عباس نے چوہدری ادریس کوکہ اکہ سرکاری ادارے میں میرے خاص آدمی تعینات ہے اگرکسی محکمہ کے متعلق کام ہوتو بتانا سیکرٹری کی چکنی باتوں میں آکر ادریس نے اپنے بیٹے کاشناختی کارڈ میں پیدائش کی تبدیلی کا کہا جس پر سیکرٹری نے کہا ویسے توعمر کی تبدیلی کے25سے 30ہزار لیتا ہو یہ رقم تین آدمیوں میں تقسیم ہوتی ہے ایک تونادرا آفس گوہدپورضلع سیالکوٹ آفس میں میرا خاص آدمی عامر ایک میرا نائب قاصد اورٹوکن بھی لینا ہے لیکن تم سے صرف خرچہ لوگا اوراس کا خرچہ1000روپے ٹوکن فیس10ہزار میرااورنائب قاصد کا خرچہ جس پر چوہدری ادریس نے11000روپے کی رقم غلام عباس سیکرٹری کو دے دی اوراس نے ایک ماہ کا وعدہ کیا کہ ایک ماہ کے اندر آپ کو نیا شناختی کارڈ مل جائے گا لیکن ایک ما ہ کے بعد مزید رقم کا مطالبہ کردیا۔اب ریٹ بڑھ گئے ہیں جس پر میں نے 9000ہزار روپے مزید دے دیئے جس پر غلام عباس نے10دن کا ٹائم لیا اورچلا گیا۔دس دن بعد جب پھر رابطہ کیا تو ٹال مٹول کرنے لگا جس پر ایک دفعہ ملک جمیل سابقہ صدر بار ڈسکہ اورملک سمیع اللہ جیٹھی کے ڈیرہ پر پنجایت کے سامنے 22-6-2012کو شناختی کارڈ دینے کا وعدہ کیا اورکارڈ نہ دینے کی صورت میںکہا کہ میں ڈبل رقم دوں گا۔جبکہ چوہدری محمد ادریس کو اب تک نہ تو اپنے بیٹے کا شناختی کارڈ ملا اورنہ ہی رقم واپس ملی لہذا سائل نے ڈی سی اوسیالکوٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ سے غلام عباس تاڑرسیکرٹری یوسی حبیب پورہ سمبڑیال کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا اورکہا کہ اسے فی الفور معطل کیا جائے تاکہ یہ کسی اورکونہ لوٹ سکے۔یاد رہے یہ اس سے پہلے بھی دوبار کرپشن اورلوٹ مارکی وجہ سے جیل جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:شعیہ فرقے کے خلاف توہین آمیزاوراشتعال انگیز ایس ایم ایس کرنے کے جرم میں نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker