تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:وطن عزیز کا بین الاقوامی سطح پر نام روشن کرنے والے نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾ وطن عزیز کا بین الاقوامی سطح پر نام روشن کرنے والے نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر امن فائونڈیشن پاکستان نے تحصیل کراٹے ایسوسی ایشن کی جانب سے14ویں ایشیئن شن کیو کشن فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ منعقدہ آستانہ قازقستان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد حفیظ ناگی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومتی اور قومی سطح پر ہماری تمام تر توجہ کرکٹ کی طرف مبذول ہو چکی ہے اور ہم اپنے قومی کھیل ہاکی کو بھی فراموش کر چکے ہیں کراٹے ایک بہترین کھیل ہے جو جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کیلئے بھی بہترین تربیت ہے اور دینی لحاظ سے بھی ہمیں ایسی تربیت کی ضرورت ہے لہٰذا ہمیں کراٹے سمیت ایسی کھیلوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، چیئرمین تحصیل کراٹے ایسوسی ایشن محمد اشتیاق مغل نے کہا کہ ہمارے پاس حفیظ ناگی جیسا بہت سا ٹیلنٹ موجود ہے جو حکومتی سرپرستی اور عوامی پذیرائی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہے،جنرل سیکرٹری تحصیل سپورٹس کمیٹی ملک اعجاز احمد نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والوں کو بلا امتیاز سراہا جانا چاہئے مقامی سطح پر بھی ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے،تقریب سے قنبر عباس،طلحہ سہیل فاروقی ،عمیر مرزا،رانا محمود الحسن و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کی حکومت مخالف تحریک کےاعلان پرخورشیدشاہ ناراض

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker